بلا ول بھٹو نے گڑھی خد ابخش میں اپنی تقریر میں ملک کے 65فیصد نو جوانوں کی نمائندگی کی ، فردوس عاشق اعوان

جمعرات 27 دسمبر 2012 20:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27دسمبر۔ 2012ء) وفا قی وزیر فردوس عاشق عوان نے کہا ہے کہ بلا ول بھٹو نے گڑھی خد ابخش میں اپنی تقریر کے دوران ملک کے 65فیصد نو جوانوں کی نمائندگی کر دی ہے جو ملک کی سیاست میں نیو ٹرن ثا بت ہو گا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے مفا ہمت کی سیا ست کے ذریعے ملک کی حفا ظت کی جوذمہ داری اٹھا ئی ہے اسے بلا ول بھٹو بھی اپنی تقریر میں ملک کے استحکام و ترقی کے لیے جدو جہد جا ری رکھنے کے اعلان کر دیا ہے جس سے ملک کو غیر مستحکم کر نے والی قوتوں کو ان کی سازشوں میں نا کامی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں