طاہر القادری کو مشورہ دیا تھاکہ کبھی اپنے عقیدت مندوں کو آزمایا نہیں جاتا ، آج بھی یہی کہوں گا کہ جو آپ سے محبت کرتے ہیں انہیں نہیں آزمائیں،میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے،پنجاب کا گورنر بننے سے صوبے محبت کی فضاء قائم ہو گی، گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 29 دسمبر 2012 20:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو مشورہ دیا تھاکہ کبھی اپنے عقیدت مندوں کو آزمایا نہیں جاتا ، آج بھی یہی کہوں گا کہ جو آپ سے محبت کرتے ہیں انہیں نہیں آزمائیں،میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے،پنجاب کا گورنر بننے سے صوبے محبت کی فضاء قائم ہو گی ۔ وہ ہفتہ کو سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ میرا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ عزت واحترام کا رشتہ ہے ، جبکہ گورنت بنے کے بعد میری ترجیحی گورنینس کو بہتر بنایا جائے اور لاء اینڈ آڈر کو ٹھیک کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عزت و وقار کے ساتھ رہوں گا ، میری حلف برادری میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی اور انہوں نے مجھے انتہائی عزت دی میں بھی انکو وہی عزت و احترام دوں گا، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پنجاب میں ایسا ماحول بنایا جائے کہ عوام میں پایا جانے والا عدم تحفظ احساس ختم ہو جائے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب نے کہا کہ میرا تعلق مذہبی سیاسی گھرانے سے ہے میرے آنے سے پنجاب میں محبت کی فضا قائم ہوگی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان جو چپقلش ہے اس میں کمی آئے گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں