پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی، قائم علی شاہ

اتوار 30 دسمبر 2012 14:54

سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30دسمبر۔ 2012ء) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اپنی الگ ہانڈی پکانا چاہتا ہے تو پکائے، پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی، کراچی میں بس دھماکا دہشت گردی ہے، دہشت گردوں نے جدید ساز و سامان استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے، امن و امان کے سلسلے میں اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی، اگر کوئی اپنی الگ ہانڈی پکانا چاہتا ہے تو پکائے، پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے اور عوامی مینڈیٹ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں