سکھر،سندھ میں سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 1 جنوری 2013 19:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) سندھ میں سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز کونسل ضلع سکھر کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت اے پی سی کے چیئر مین مشرف محمود قادری ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے وجہ سے ملک کو کئی سنگین بحرانوں کا سامنا ہے سی این جی کی بندش کے باعث روزانہ کی بنیاد پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور حضرات فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں الٹا سوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب عوام سے دو وقت روٹی چھننے کا بھی تعین کر لیا ہے سی این جی بحران نے امیر اور غریب دونوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے نئے سال کے آغاز کے موقع پر سی این جی 48 گھنٹوں کے بجائے 72 گھنٹے بند رہیگی جبکہ گھریلو صارفینپر مہنگائی کا گیس بم بھی گرا دیا گیا ہے جبکہ عام صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کے باعث گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے ہیں انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے حقوق اور ملک کو بچانے کیلئے میدان میں نکل آئیں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی این جی بندش کو فوری ختم کرائے اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کر کے عوام کو مزید ذہنی ڈپریشن کا شکار ہونے سے بچائے بصورت دیگر ملک سمیت شہر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اے پی سی کی جانب سے دما دم مست قلندر ہوگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں