سکھر میں مکان کی چھت گرگئی، باپ بیٹا جاں بحق،ماں بیٹی زخمی

پیر 7 جنوری 2013 13:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7جنوری2013ء ) سکھر کے علاقے اسٹیشن روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، جب کہ ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔ سکھر کے علاقے اسٹیشن روڈ پر ایکسائز آفس کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ ایوب قاضی اور تین سالہ بیٹا عزیز قاضی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جب کہ قاضی صاحب کی اہلیہ شاہین اور بیٹی فوزیہ زخمی ہوگئیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔اہل علاقہ کے مطابق واقعہ مکان کے پرانے ہونے کی بنا پر پیش آیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمام افراد سو رہے تھے۔ حادثہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی، جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں