سندھ بھر میں خسرہ سے ہلاکتوں کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے وزیر اعلی سندھ کی انسپیکشن ٹیم سکھر پہنچ گئی

بدھ 9 جنوری 2013 19:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جنوری۔2013ء) سکھر سمیت سندھ بھر میں ہونے والی خسرہ سے ہلاکتوں کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی انسپیکشن ٹیم سبحان میمن کی سربراہی میں سکھر پہنچ گئی،سکھر کمشنر آفس میں ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او سمیت متعلقہ افسران سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبحان میمن اور ریٹائرڈ جسٹس سید حسن شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور وباء پھیلنے کی وجوہات معلوم کرنے اور اور ذمہ داروں کاتعیئنکرنے کے لئے وزیر اعلی سندھ نے بھیجا ہے ،انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کا فقدان نظر آیا ہے ، جبکہ اپنی رپورٹ میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف مثالی کاروائی کے لئے کہا جائے گا ، سید حسن شاہ بخاری نے بتایا کہ نوشہرہ فیروز میں ویکسینیشن کی کمی کی شکایت ملی ہے ، پچاس ہزار کے قریب ویکسینیشن کم تھی جسے فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ، جبکہ عوام سے معلوم کرنے پر پتا چلا ہے کہ ماضی میں محکمہ صحت نے خسرہ سے بچاو کی ویکسین لگانے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے ،میڈیا پر آنے کے بعد محکمہ صحت نے فعال کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ خسرہ سے ہلاکتوں میں اہم کردار عطائیوں نے ادا کیا ہے رپورٹ دو سے تین دن کے اندر مرتب کرکے پیش کردی جائے گی اب تک ہم پر کوئی سیاسی پریشر نہیں ہے اور نا ہی کوئی دباو قبول کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں