سکھر،خسرہ نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

بدھ 9 جنوری 2013 19:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جنوری۔2013ء)خسرہ کی بیماری نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی ، ایک سالہ خیراں جا بحق ،ساتھ روز قبل صالح پٹ کے گاؤں لونگ بھنبھروکی ایک سالہ خیراں ولد سندل شھنبانی کوخسرے کی بیماری لاحق ہونے پر سکھر کے سول اسپتال علاج کیلئے لایا گیا جہاں ڈاکٹر اسے طبی امداد فراہم کر رہے تھے آج صبح اچانک خسرہ کی بیماری میں مبتلا خیراں جابحق ہوگئی ،بچی کی ہلاکت کی اطلاع پر وارڈ میں سوگ کا سماع چھا گیا واضع رہے کہ اب بھی سکھر اور اس کے گرد نواح کے مختلف اسپتالوں میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے اب بھی اس مرض میں مبتلا ہوکر زندگی اور موت کی کشمکش میں کھڑے ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی ویکسینیشن مہم جاری ہے اور دعوا کیا جارہا ہے کہ مرض پر قابو پالیا جائیگا دوسری جانب خسرہ کے باعث ہونی والی ہلاکتوں کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے بنائی جانے والی انسپکیشن ٹیم بھی سکھر پہنچی ہوئی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں