سکھر،سانحہ کوئٹہ اور سوات میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے خلاف ، لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خواجہ سرا میدان میں آگئے

اتوار 13 جنوری 2013 19:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جنوری۔2013ء) سانحہ کوئٹہ اور سوات میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے خلاف ، لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سکھر کے خواجہ سراء میدان میں اتر آئے سکھر پریس کلب کے سامنے صنم فقیرویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے خواجہ سراء کی بڑی تعداد نے صنم فقیرکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی روکھ تھام کیلئے حکومت فوری نوٹس لے اور بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشش کریں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہورے ملک میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں مگر حکومت لواحقین کے مطالبات تقسیم کرنے کے بجائے سب ٹھیک ہو جائیگا کا راگ الاپ رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لواحقین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے بلوچستان میں فوج کو بلایا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے بعد ازیں صنم فقیر ویلفیئر ٹرسٹ کی چیئرپرسن صنم فقیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سنگین بحرانوں سے گذر رہا ہے اور ایسے وقت میں ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کے خلاف نکالے جانے والے لانگ مارچ درست نہیں انقلاب صرف ایک لانگ مارچ سے نہیں آتااس کے لئے بہت بڑا وقت درکار ہوتا ہے صنم فقیر کا کہنا تھا کہ تحریک مہناج القران کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری عالم دین اور معتبر شخصیت ہیں پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے ان کی سوچ دیگر رہنماؤں سے مختلف ہے ہم ان کی سوچ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کو فوراًاپنا لانگ مارچ ملتوی کر دینا چاہئے اور مذاکرات کے زریعے اپنے جائز مطالبات منوانے چاہئے لانگ مارچ سے ملک میں مزید افراتفری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے ملکی جمہوریت کا شدید دھچکا لگ سکتا ہے جس کا فائدہ بیرونی قوتیں اٹھا سکتی ہے اسلئے طاہر القادری کو چاہئے کہ وہ لانگ مارچ کو ملتوی کر کے کوئٹہ کے دکھی بہن بھائیوں کی داد رسی کیلئے روانہ ہو۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں