سکھر،میونسپل کارپوریشن ملازمین کی آٹھ ماہ سے پنشن اور چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال

پیر 14 جنوری 2013 19:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14جنوری۔2013ء)میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کی جانب سے سے آٹھ ماہ سے پنشن اور چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ملازمین و افسران کی بڑی تعداد نے آفسوں کی تالا بندی کر کے کام چھوڑ ہٹرتال کر کے ایڈمنسٹریٹر آفس کے سامنے ٹینٹ گاڑکر علامتی بھوک ہٹرتال کی اور ایڈمنسٹریٹر طفیل سومرو ہٹاؤ ، ٹی ایم اے سکھر سٹی بچاؤ کے فلک شگاف نعرے بازی کی بعد ازیں ملازمین کی بڑی تعداد نے اسٹاف ورکز یونین کے صدر گلبہار شیخ و دیگر رہنماؤں کی قیادت میں سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اس موقع مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ افسران کی غفلت کے سبب ہمیں چھ ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں ہیں جس کے باعث ہمارے گھروں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے ملازمین تنخواہوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور جائز مطالبات کے حصول کیلئے احتجاج کو ایڈمنسٹریٹر بلیک ملنگ کا روپ دے رہے ہیں جو ملازمین کیساتھ ظلم ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کا کوئی ملازم کرپشن میں ملوث نہیں اگر ملوث ہے تو محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے ہم ایسے دشمن عناصروں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ملازمین کے جائز مطالبات کیلئے آواز بلند کرتے ہیں احتجاج میں شامل ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن سکھر سٹی کے ریٹائرڈ ملازمین نے بھی بتایا کہ ہمیں ساتھ ماہ سے پینشن نہیں ملی جس کے باعث گھرکی کفالت میں شدید دشواری پیش آرہی ہے اسکولوں کی فیسیں جمع نہ کر انے کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم کے حصول سے بھی دور ہوگئے ہیں اور ایڈمنسٹریٹر طفیل احمد سومرو ملازمین کو جھوٹے دلاسے اور وعدے کر کے اپنی سیٹ بچانے کی کوشش کر ررہے ہیں قبل ازیں اسٹاف ورکرز یونین (سی بے اے ) ٹی ایم اے سکھر سٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدرات گلبہار شیخ کے منعقد ہوا اجلاس میں رہنماؤں نے طفیل احمد سومرو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر طفیل احمد سومرو کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ہم اپنے جائز مطالبات کے حصول کے خاطر روزانہ کی بنیاد پر مکمل کام چھوڑ ہٹرتال جاری رکھے گے اور اس سلسلے میں پندرہ (15) اپریل بروز منگل کو گھنٹہ گھر چوک پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا انہوں نے سکھر کی سماجی تنظیموں سمیت سکھر کی تاجر برادری کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے اس احتجاج میں شامل ہو کر ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں تاکہ ملازمین کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پنشن اور تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ وہ اور ان کے بچے فاقوں سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں تنخواہیں اورریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ دی گئی توہم شہر کے ڈرینج سسٹم اور صفائی کے نظام کو بند کردیں گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں