سیلاب متاثرین تاحال امدادی رقم سے محروم ،حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ساڑھے پانچ کروڑ کی امدادی رقم غائب ہو گئی ،بارش متاثرین بے یار ومددگار کسی مدد کے منتظر

جمعرات 17 جنوری 2013 18:32

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جنوری۔2013ء) سخت سردی کے باوجودسیلاب متاثرین تاحال امدادی رقم سے محروم ،حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ساڑھے پانچ کروڑ کی امدادی رقم غائب ہو گئی ،بارش متاثرین بے یار ومددگار کسی مدد کے منتظر ، سروے مکمل ہونے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے متاثرین کو امداد رقم فراہم نہیں کی جا سکی سندھ بھر میں ہونی والی تباہ کن بارشوں نے سکھر کو بھی نہیں بخشا ،تباہ کن بارش کے باعث سکھرمیں ہزاروں لوگ بارش کے وجہ سے اپنے آشیانوں کی چھتیں اور دیگر قیمتی سامان کھو بیٹھے تھے حکومت کی جانب سے بارش متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کے دعوے صرف بیان بازی تک ہی محدود رہ گئے شدید بارش نے جہاں سٹرکوں ، گلیوں ، محلوں کو تباہ و برباد کیا وہاں بارش کی زد میں سکھر سمیت گرد نواح کے کچے اور پکے مکانات بھی بچ نہ سکے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے آج دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوں ایسے حالت میں اپنے آشیانے کو بنانا انتہائی مشکل ہوتا ہے متاثرین اپنے آشیانوں کی تعمیر کے لئے امداد رقم کے منتظر ہیں کے جلد انہیں امدادی رقم ملے تو وہ اپنے آشیانے تعمیر کر یں واضع رہے کہ حکومت کی جانب سے فوری امداد کے سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے کیلئے کیا جانے والا سروے بھی مکمل ہوئے چار ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے مگر تاہم حکومت کی جانب سے سکھر اور اس کے گرد نواح کے متاثرین میں کسی بھی متاثرہ افراد کو گھر کی تعمیر،یا مرمتی کام کی مدد میں امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے امدادی رقم کے منتظر متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار اپنے معصوم بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کی کفالت کر رہے ہیں سکھر اور اس کے گرد نواح کے بارش متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے دیگر متاثرہ اضلاع کی طرح سکھر کے متاثرین کو جلد امدادی رقم فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے آشیانے کو دوبارہ آباد کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں