سندھ میں نگران سیٹ اپ وقت پر قائم ہو گا،پیر پگاڑا ہمارے مہر بان ہیں، وہ نواز شریف سے ملکر الیکشن لڑتے ہیں تو خیرمقدم کرینگے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 جنوری 2013 23:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نگران سیٹ اپ وقت پر قائم ہو گاتاہم دو ماہ ہیں اس دوران اپوزیشن لیڈر بھی بن جا ئے گاپیر پگاڑا ہمارے مہر بان ہیں جو کبھی کبھی نا راض ہو جا تے ہیں اگر وہ نواز شریف سے مل کر الیکشن لڑتے ہیں تو ان کو ویلکم کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اتحا د بنتے رہتے ہیں بے شک نواز شریف اور پیر پگا ڑا صا حب کا اتحا د بنے یہ تو بھٹو کے دور میں بھی بنتے رہے ہیں ہماری پیر صاحب کو منا نے کی کو شش ہر وقت رہتی ہے کیو نکہ مذکرات جمہوریت کا حصہ ہیں کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن کے پاس جا ئے کیونکہ کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا کا م سپریم کو رٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کر رہا ہے جو ہمارے انڈر نہیں ہیاور سندھ میں الیکشن کمشنر بھی نیا آیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں خسرے کے حوا لے سے صو رتحا ل بہتر ہو رہی ہے خسرے سے ہلا کتوں کی تحقیقات ہو رہی ہے مجھے افسوس ہے کہ اتنی بڑی تعدادمیں بچے فو ت ہو ئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں حا لات بہتر ہو رہے ہیں ایک دو ٹا رگٹ کلنگ ہو رہی ہے با قی اتنا بڑا شہر کسی کی کسی کے ساتھ دشمنی ہے تو کسی کا کو ئی جھگڑا ہے یہ تو سندھ سے زیادہ پنجاب میں ہے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے تلخی کم ہو تی ہے اور بہتری آتی ہے اس لیے قادری صا حب جو غصے میں تھے ان سے بھی مذکرات کیے جس کو سب نے سرا ہا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں