ورلڈ بنک نے سکھر بیراج کی ری ما ڈلنگ کے لیے فنڈز فراہم کر نے سے معذوری ظا ہر کر دی

ہفتہ 19 جنوری 2013 23:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19جنوری۔2013ء) ورلڈ بنک نے سکھر بیراج کی ری ما ڈلنگ کے لیے فنڈز فراہم کر نے سے معذوری ظا ہر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ورلڈ بنک کی ٹیم کے سربراہ مسٹر ہین نے سیکریٹری ایرگیشن سندھ با بر علی آفندی کے ہمراہ سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت تک فنڈز نہیں ہے کہ جس سے سکھر بیراج کی ری ما ڈلنگ کی جا ئے جب فنڈز دستیاب ہو نگے اس کی ری ما ڈلنگ اور تعمیر و مر مت کرائی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے انگریزوں کے دور سے بند نو دروازے بھی جلد کھو لے جا ئیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں