سندھ میں خسرے نے 3 اور ماوٴں کی گوداجاڑدی ، ہلاکتوں کی تعداد 300سے زائد ہوگئی، خسرہ کی وبا کیخلاف پاک فوج نے مہم شروع کر دی،مختلف سرحدی علاقوں اور بدین میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، امن ہو یا جنگ پاک فوج اپنی قوم کے ساتھ ہے، اب خسرہ کی وبا نے تشویشناک صورتحال اختیار کی ہے، پاک فوج اپنا کردار ادا کر رہی، پاک فوج نے سندھ میں کیمپ لگا کر بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی ہیں،لیفٹیننٹ کرنل تنویر کی گفتگو

اتوار 20 جنوری 2013 18:55

بدین/سکھر /کشمور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جنوری۔2013ء) سندھ میں خسرے نے 3 اور ماوٴں کی گوداجاڑدی ، سندھ میں خسرے سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300سے زائد ہوگئی ، خسرہ کی وبا کیخلاف پاک فوج نے مہم شروع کر دی،مختلف سرحدی علاقوں کے بعد بدین کے نواحی قصبے میں بھی مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں خسرے نے 3ماوٴں کی گوداجاڑدی ، سندھ میں خسرے سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300سے زائد ہوگئی سکھر میں دو اور کشمور میں ایک بچہ خسرے سے ہلاک ہوگیا ۔

سندھ میں خسرہ کی وبا نے معصوم بچوں کو نہ صرف کملا کر رکھ دیا ہے بلکہ سیکڑوں کی زندگی بھی چھین لی ہے۔ اسی جان لیوا وبا کی روک تھام کے لئے پاکستان آرمی حیدرآباد گیریڑن کی جانب سے ضلع بدین کے قصبے شادی لارج میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروں نے نہ صرف بچوں کا طبی معائنہ کیا بلکہ ایک سو سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ کرنل تنویر نے کہاہے کہ امن ہو یا جنگ پاک فوج اپنی قوم کے ساتھ ہے اور اب خسرہ کی وبا نے تشویشناک صورتحال اختیار کی ہے تو پاک فوج اپنا کردار ادا کر رہی۔لیفٹیننٹ کرنل ہدایت اللہ خسرہ کی وبا ہے ایسے میں پاک فوج نے سندھ میں کیمپ لگا کر بچوں کی مفت طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل یونٹ میں معصوم بچوں کے علاوہ مختلف امراض میں مبتلا خواتین اور مردوں کا علاج معالجہ بھی کیا گیا طبی کیمپ کے انعقاد کو مقامی افراد کی جانب سے سراہا گیا۔

علاقے کی خواتین نے کہا ہے کہ اس چھوٹے علاقے میں یہ کیمپ لگایا گیا ہمیں بہت خوشی ہے اور فائدہ ہے،غریب لوگ ہیں کراچی حیدرآباد نہیں جا سکتے پاک فوج نے کیمپ لگایا ہے سب علاج ہو رہا ہے۔پاک فوج کی جانب سے دور دراز کے علاقے میں اس طبی کیمپ کے انعقاد کو مقامی افراد نعمت بھی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں