احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی اور گولی نہیں چلائی جاتی،خورشید شاہ

اتوار 20 جنوری 2013 23:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2013ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے نہ گولی چلائی جاتی ہے، بلکہ گفتگو سے مسائل کا حل نکالا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر کے علاقے تیر چوک میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا لوگوں نے کہاکہ حکومت ختم ہو گئی اسلام آباد بند ہو گیا لیکن ہم نے لاٹھی اور گولی چلائے بغیر مسئلہ حل کیا، کیونکہ اگر ہم ایسا نہیں کر تے تو اس ملک پر پھر کوئی قبضہ کر لیتا اور دس سال تک اقتدار اس کے پاس چلاجاتا،انہوں نے مزید کہا کہ جس دن سے پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت اقتدار میں آئی ہے اس دن سے لوگ تاریخیں دے رہیں کہ حکومت گئی، ملک کو کوئی مسئلہ ہو ہر دفعہ یہ ہی کہا گیا کہ پی پی حکومت گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں