سکھر ڈویژن کالجز کے ملازمین کادس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

منگل 22 جنوری 2013 19:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22جنوری۔2013ء) سکھر ڈویژن کالجز کے ملازمین کی بڑی تعداد نے دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے سامنے برکت علی ، اطہر علی ، فیاض پٹھان ، سید ضرار حسین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورریجنل ڈائریکٹر کالجز عبدالحمید کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز عبدالحمید چنر کی نااہلی اور نامناسب رویئے کی وجہ سے سکھر ڈویژن کے پانچ سو بیالیس ملازمین دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں بتایا کہ دس ماہ سے زائد عرصہ گذر چکا ہے ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہمارے گھر کے چولہے بھی ٹھنڈے پر چکے ہیں عزیز و اقارب و دوست احباب سے ادھار لیکر گھر کا گذرا کر رہے ہیں مگر ریجنل ڈائریکٹر کالجز عبدالحمید نے اپنی ہٹ دھرمی قائم کی ہوئی ہے جس کے باعث سکھر ڈویژن کے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ملازمین کی جانب سے اپنے وکیل ضمیر گھمرو کی معرفت سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کر رکھی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز عبدالحمید چنر کی ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ملازمین کے درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں بصورت دیگر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث گھر کی کفالت کیلئے ملازمین کو مجبوراً احتجاج کا دائرہ وسیع کرنا پڑیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں