سکھر میں خسرہ کی موذی بیماری پر قابو نہیں پایا جا سکا ، اسپتالوں میں بیماری سے متاثرہ بچوں کی آمد کا سلسلہ جاری ، مختلف علاقوں میں خسرے سے متاثرہ 40 سے زائد بچے زیر علاج

ہفتہ 26 جنوری 2013 20:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) سکھر میں خسرہ کی موذی بیماری پر قابو نہیں پایا جا سکا ،سکھر کے اسپتالوں میں دور دراز کے علاقوں سے ابھی بھی خسرے میں مبتلا بچوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے حکومتی دعوں کے باوجود سکھر ضلع میں خسرہ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے سکھر سمیت دیگر علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں اب بھی 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ خسرہ کی بیماری میں مبتلا بچوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے محمکہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں ویکسینیشن کی سست رفتاری کے باعث مریضوں میں کمی نہیں آسکی دور دراز کے علاوں میں ویکسینیشن ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکیں دور دراز کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومتی غفلت کی وجہ سے ہمارے بچوں کی قیمتیں جانیں ضائع ہوئی ہیں اگر بروقت ویکسین کی جاتی تو ہمارے گھروں کے چراغ گل نہ ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں