سکھر، جنوجی کی میرانی برادری کاوڈیروں کی جانب سے پولیس نگرانی میں گھروں کوبلاجواز مسمار کر کے سامان غائب کرنے کے خلاف احتجاج، پولیس اہلکاروں اور وڈیروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ، مظاہرین

ہفتہ 26 جنوری 2013 20:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26جنوری۔2013ء) صالح پٹ کے قریبی گاؤں جنوجی کی میرانی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ، لیاقت علی میرانی ، سید عمران علی شاہ و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے علاقے کی بااثر وڈیروں کی جانب سے پولیس کی نگرانی میں بلاجواز گھروں کو مسمار کر کے گھر میں موجود قیمتی سامان غائب کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے موبائل فون ٹاور لگانے کیلئے اپنا پلاٹ کرایہ پر دیا جس پر علاقے کے بااثر وڈیرے ناراض ہوگئے اور انہوں نے متعلقہ پولیس کو رشوت دیکر ہمارے گھروں پر چڑھائی کر دی اور چار گھر مسمار کر کے گھر میں موجود گائے ، بکریاں ، گندم آٹھ تولہ سونا اور ہمارے دس سے زائد مرد و خواتین سمیت بچوں کو گرفتار کر دیا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی مگر پولیس نے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی وڈیروں کی جانب سے ہمیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے ہمیں جان کو خطرہ ہے اس موقع پر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی پولیس رشوت کے عیوض بااثر افراد کی سرپرستی کر رہی ہے جس کے باعث عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گیا ہے انہوں نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سمیت ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ سے مطالبہ کیا کے بااثر افراد کے کہنے پر بلاجواز میرانی برادری کے گھروں کو مسمار کرنے اور ان کا قیمتی سامان ہڑپ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور وڈیروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں