سکھر ، سیلاب کے متاثرین تاحال امدادی رقوم سے محروم ، حکومتی نمائندگان کی عدم توجہی کے باعث بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور

پیر 28 جنوری 2013 22:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جنوری۔ 2013ء) بارش ، سیلاب کے متاثرین تاحال امدادی رقوم سے محروم ، حکومتی نمائندگان کی عدم توجہی کے باعث سکھر کے بارش متاثرین بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں مگر سندھ حکومت کی جانب سے بارش متاثرین کو ابتک امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث بارش متاثرین شدید پریشانی میں مبتلا ہو کر کبھی کمشنر آفس یا تو کبھی مختیار کار آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں واضع رہے کہ سندھ میں ہونی والی تباہ کن بارش کے باعث سندھ کت دیگر اضلاع کی طرح سکھرمیں بھی ہزاروں لوگ بارش کے وجہ سے اپنے آشیانوں کی چھتیں اور دیگر قیمتی سامان کھو بیٹھے تھے حکومت کی جانب سے بارش متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کے دعوے صرف بیان بازی تک محدود ہیں کبھی ریلیف کمیٹی کے رکن حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کے بارش متاثرین کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں تو کبھی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ بارش متاثرین کی فوری امداد کیلئے وفاق کو دس سے زائد خط لکھ چکا ہوں مگر ابتک اس کا جواب نہیں آیا واضع رہے کہ شدید بارش نے جہاں سٹرکوں ، گلیوں ، محلوں کو تباہ و برباد کیا وہاں بارش کی زد میں سکھر سمیت گرد نواح کے کچے اور پکے مکانات بھی بچ نہ سکے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے جہاں گھر کی کفالت ممکن نہ ہوں ایسے حالت میں اپنے آشیانے کو تعمیر کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے عوامی جماعت کی اقتدار میں موجودگی میں بارش متاثرین و سیلاب متاثرین کو تاحال امدادی رقم فراہم نہ کرنا ایک سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے سکھر کے بارش متاثرین امدادی رقوم کے حصول کیلئے بالا افسران اور حکومتی نمائندگان کے دفاتر اور گھروں کے چکر لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں مگر انہیں آج تک کوئی موئثر جواب نہیں ملا حکومت کی جانب سے فوری امداد کے سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے کیلئے کیا جانے والا سروے بھی مکمل ہوگیا تھا مگر تاہم حکومت کی جانب سے سکھر اور اس کے گرد نواح کے متاثرین میں کسی بھی متاثرہ افراد کو گھر کی تعمیر،یا مرمتی کام کی مدد میں امدادی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے امدادی رقم کے منتظر متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار اپنے معصوم بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کی کفالت کر رہے ہیں اور آس لگائے بیٹھے ہیں سکھر اور اس کے گرد نواح کے بارش متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے دیگر متاثرہ اضلاع کی طرح سکھر کے متاثرین کو جلد امدادی رقم فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے آشیانے کو دوبارہ آباد کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں