ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے ملازمین کی تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے باعث دفاتر کی تالا بندی ، احتجاجی ریلی، فاقوں کی نوبت آگئی، فیسیں جمع نہ کر انے کی وجہ سے بچے تعلیم سے دور ہوگئے،وزیر اعلیٰ سندھ ،اعلیٰ حکام پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات کریں، مظاہرین

جمعرات 31 جنوری 2013 21:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31جنوری۔ 2013ء) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے ملازمین نے تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین نے دفاتر کی تالا بندی کر کے میونسپل آفس سے پریس کلب سکھر تک احتجاجی ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا میونسل آفس سکھر سے نکالی جانے والی ریلی میں ریٹائرڈ ملازمین اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ کی قیادت شبیر اعوان ، گلبہار شیخ اور آصف علی نے کی اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے نااہل ایڈمنسٹریٹر طفیل احمد سومرو نے تنخواہوں اورپینشن کی ادائیگی کیلئے مہلت مانگی تھی اب اس مہلت کو بھی ایک ماہ کا عرصہ گذرچکا ہے مگر تاحال ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس کے باعث ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت تک آن پہنچی ہے اسکولوں کی فیسیں جمع نہ کر انے کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم سے بھی دور ہوگئے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت وزیر اعلیٰ سندھ اور نمائندگان سکھر سے پروز اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پینشن اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کیلئے اقدام کئے جائے اگر فوری تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی تو آفسوں کی تالا بندی کر کے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں