امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کیس میں زیادہ وقت نہیں لے گی ،ایسا فیصلہ ہونا چاہیے جو پوری قوم کیلئے بہتر ہو، چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 9 فروری 2013 21:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9فروری۔ 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کیس میں زیادہ وقت نہیں لے گی تاکہ الیکشن شیڈول متاثر نہ ہو ہماری دعا ہے کہ ایسا فیصلہ ہو جو پوری قوم کیلئے بہتر ہو ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سکھر میں تنظیم فکر و نظر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ عدالت ایسا فیصلہ دے جو پوری قوم کیلئے بہتر ہو اور الیکشن کمشن شفاف الیکشن کرانے میں کامیاب ہو ان کا کہنا تھا کہ ایسی تمام پارٹیاں جن کا الیکشن کیلئے ہوم ورک پورا نہیں یا ان کے پاس امیدوار موجود نہیں وہ الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم ایک صوبے کا معاملہ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے اس میں عوام کی مرضی دیکھنی چاہیے کالا باغ ڈیم کے ایشو کے مکمل طور پر ختم کرنا یا نا کرنا ٹینکل معاملہ ہے جبکہ پیر صاحب پگارا نے حیدرآباد میں جلسے کے دوران کالا باغ ڈیم کی پوری ہسٹری بیان کی تھی جس میں کھل کر بتایا گیا تھاکہ کہ کالا باغ ڈیم کی ابتداء کہاں اور کس نے کی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں