سکھر،نامعلوم افراد کے پیپلز پارٹی کے شہید قائدین کی تصاویر پھاڑنے کیخلاف پی پی کارکنان کا احتجاجی دھرنا

اتوار 10 فروری 2013 22:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید قائدین کی تصاویر پھاڑنے کے خلاف پی پی کارکنان کی بڑی تعداد نے پی پی رہنماؤں محمد پناہ سومرو و دیگر کی قیادت میں سکھر روہڑی روڈ پرٹائر نذر آتش کر احتجاجی دھرنا دیا ، جس کے باعث سکھر اور روہڑی کی ٹریفک مکمل بند ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے قائدین کے پوسٹر پھاڑے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے پی پی کے کارکنان اپنے قائدین کی تصاویر کیساتھ ہونی والی زیادتیاں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے سکھر انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے بصور ت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں