سکھر، میرانی برادری کے مرد و خواتین کاپولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 11 فروری 2013 19:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11فروری۔ 2013ء) آرائیں روڈ کی علاقہ مکین میرانی برادری کے مرد و خواتین مسمات شازیہ ، ریحانہ ، عبدالرزاق میرانی ،سجاد و دیگرنے آباد پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ آباد پولیس نے 19جنوری کو ناحق سجاد میرانی کے بزرگ والدین 60سالہ مسمات سکینہ اور 70سالہ یوسف کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کی رہائی کیلئے چھ لاکھ روپے رشوت طلب کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ سجاد کا بہنوئی غلام شبیر پولیس کو چوری کی واردتوں میں مطلوب تھا اور وہ اب اپنے کئے کی سزا جیل میں کاٹ رہا ہے مگر پولیس اس کی آڑ لیکر ہمیں بلاجواز تنگ کر رہی ہے اور آئے دن رقم کی مانگ کرتی ہے انکار پر جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ سے مطالبہ کیا ہے بلاجواز گرفتار سجاد میرانی کے والدین کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں