سکھر ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ مزدور یونین خیرپور کی جانب سے عدالتی احکامات کے باجود ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلا ف سندھ ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 12 فروری 2013 21:09

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) پبلک ہیلتھ اانجینئرنگ ڈپارٹمنٹ مزدور یونین خیرپور کی جانب سے عدالتی احکامات کے باجود ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلا ف سندھ ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت مزدور رہنماؤں مظہر حسین مری ،نذر حسین و دیگر نے کی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم عرصہ کئی سالوں سے کانٹریکٹ کی بنیاد پر پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں بطور اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے محکمہ کو احکامات جاری کئے تھے کہ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے مگر محکمے کے کرپشن میں ملوث افسران ہمیں ریگولر کرنے کے بجائے من پسندسیاسی بنیادوں پر نئے چہرے بھرتی کر رہے ہیں جو عرصہ کئی سالوں سے کام کرنے والے ملازمین کیساتھ ناانصافی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ریگولر کیا جائے اور دیگر ملازمین کی طرح ہمیں بھی مراعات فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنے اہل خانہ کی درست طریقے سے کفالت کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں