پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ، ہمارے اندر سے کسی رہنما کو توڑ کر اپوزیشن لیڈر بنا نے کی سازش کی جارہی ہے ،مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما و سابق وفاقی وزیر غوث بخش خان مہرکی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 فروری 2013 23:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما و سابق وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن بنانے کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ،سازش کی جارہی ہے کہ ہمارے اندر سے کسی رہنما کو توڑ کر اپوزیشن آف دی لیڈر بنا دیا جائے ۔ وہ منگل کو سکھر ا ئیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

غوث بخش خان مہر کا کہنا تھا کہشکار پور کے حالات پاپولیشن کے حساب سے کراچی سے زیادہ خراب ہیں حکمرانوں کی توجہ کرائم پر نہیں صرف اور صرف اپنی ذات پر ہے اچھے اور ایماندار افسران کو چھوڑ کر یس مین آفسیر کو تعینات کیا جارہا ہے تو حالات کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا ہم سندھ کی عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ ان کی خدمت کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملک کر پی پی کو شکست دے گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں