فنکشنل لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیکر ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصروں کا احتساب کریں گے، فنکشنل لیگ کا مشن بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کرنا ہے ،مسلم لیگ فنکشنل سکھر سٹی کے سینئر نائب صدر غلام حیدر راجپوت کی اقلیتی برادری کے افراد سے گفتگو

جمعہ 15 فروری 2013 18:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) مسلم لیگ فنکشنل سکھر سٹی کے سینئر نائب صدر غلام حیدر راجپوت نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیکر ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصروں کا احتساب کریگی۔ فنکشنل لیگ کا مشن بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وہ جمعہ کو سکھر کے علاقے یونین کونسل نمبر8بی کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے انیل کمار ، ایم راجپوت ، سہیل ، مکیش، ہیرا کی جانب سے سٹی آفس میں فنکشنل لیگ میں شمولیت کے موقع پر ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی سکھر کے جوائنٹ سیکریٹری شعیب یاسین میمن، فرمان بھنگڑاو دیگر رہنما بھی موجود تھے شمولیت اختیار کرنے والے اقلیتی برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ ہم فنکشنل لیگ کے قائد پیر صاحب پگارا اور امتیاز شیخ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے اقلیتی برادری کے مسائل حل کرانے میں فنکشنل لیگ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیگی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ کے رہنماؤں نے اقلیتی برادری کو فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں