نگراں وزیر اعظم کا نام آئندہ ایک ہفتہ میں فائنل ہوجائے گا، مئی میں عوامی عدالت لگے گی ، اس میں کسی کے ریمارکس نہیں چلیں گیں ، نگراں سیٹ اپ کیلئے ہر آئینی مطالبہ ماننے کیلئے تیار ہیں، گورنر کو ہٹائیں گے تو صدر کو بھی ہٹانا پڑے گا ، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابا ت میں 2008 کے انتخابات کے مقابلے میں 10 سے15فیصد زائد سیٹیں لینے کی پوزیشن میں ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ کا سکھر میں سکھر اور ایس آئی یوٹی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 فروری 2013 22:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16فروری۔2013ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے نگراں وزیر اعظم کے لئے ایک ہفتہ کے اندر نام فائنل ہوجائے گا، مئی میں عوامی عدالت لگے گی ، جس میں کسی کے ریمارکس نہیں چلیں گیں ، نگراں سیٹ اپ کے لئے ہر آئینی مطالبہ ماننے کیلئے تیار ہیں ،اگر گورنر کو ہٹائیں گیں تو صدر کو بھی ہٹانا پڑے گا ، تاہم آئین میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے ، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابا ت میں 2008 کے انتخابات کے مقابلے میں دس سے پندرہ فیصد زائد سیٹیں لینے کی پوزیشن میں ہے ، روہڑی کے قریب روڈ اور ایس آئی یوٹی کے اففتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیجاب میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کی (ن) لیگ میں شمولیت صدر ایوب کے فلمی نامے کی طرح پرانا ٹریلر تھا ان اراکین اسمبلی کو ہم پانچ سے چھ ماہ قبل ہی سینیٹ میں ووٹ نا دینے پر نکال چکے ہیں ، نوے کی دھائی کی سیاست کسی کو دہرانے نہیں دینگیں ، یہ ضروری نہیں کہ جو حکومت میں ساتھ ہو وہ الیکشن بھی ساتھ لڑے ایم کیو ایم کا اپنا نظریہ ہے ہمارا اپنا ، انہوں نے لیاری امن کمیٹی کے رہنماوں پر داخل مقدمات واپس لینے کے ھوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جو دس پندرہ سال میں پہلی بار ہوا ہو اس عرصہ میں پیشتر ایسے مقدمات ہیں جو واپس لئے جاتے رہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلہ پر کمپرومائز نہیں کیا الیکشن سے قبل وہاں پر سیاسی حوالے سے بہتری آجائے گی ، انکا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی غبارہ نہیں ہوتا، طاہر القادری کے پیچھے کون ہے یہ تو وہ خود جانتا ہے یا پھر خدا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں