سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش کے بعد اسٹیشنوں نے سی این جی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی،پمپس کے باہر سی این جی کے حصول کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

منگل 19 مارچ 2013 20:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنوں نے سی این جی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی،سی این جی کے حصول کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،سی این جی کی ہفتہ وار بندش کے بعد بھی سکھر میں سی این جی نایاب ہو گئی سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے غیر اعلانیہ چوبیس گھنٹے کی سی این جی کی بندش کے باعث لو گوں کو سخت پریشا نی کا سامنا کرنا پڑ اانہیں سی این جی کہ جگہ پیٹرول استعمال کرنا پڑاسکھر اور اس کے گرد نواح کے سی این جی اسٹیشنوں پر سی این جی کے حصول کیلئے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی سی این جی کی بندش کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے ٹرانسپورٹرمسافروں سے زائد کر ائے صول کرتے رہے اس موقع پر سی این جی کیلئے آنے والے گاڑی مالکان اور ڈرائیور حضرات کا کہنا تھا کہ دو دن حکومت کی جانب سے بندش کر دی جاتی ہے اب سی این جی مالکان نے بھی غیر اعلان کردہ دن مقرر کر دیئے ہیں جس کے باعث ہمیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی مالکان کی جانب سے کئے جانے والے غیر اعلانیہ بندش کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں