مسلح افراد کا تھانہ سیکشن اے پر حملہ‘ خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرکے گرفتار ملزم کو حوالات سے زبردستی نکالنے کی کوشش‘پولیس کے ساتھ مزاحمت ‘ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور تشدد‘ پولیس اہلکاروں کا احتجاج

پیر 25 مارچ 2013 16:59

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25مارچ 2013ء) مسلح افراد کا تھانہ سیکشن اے پر حملہ‘ مسلح افراد نے خود کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے گرفتار ملزم کو حوالات سے زبردستی نکالنے کی کوشش میں پولیس کے ساتھ مزاحمت ‘ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور تشدد۔

(جاری ہے)

پیر کو سکھر کے تھانہ سیکشن اے میں زمین کے تنازعہ پر گرفتار ملزم کو نامعلوم مسلح افراد نے جیل سے نکال کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور تھانے میں ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس نے ان کو حراست میں لیا تو انہوں نے اپنے آپ کو حساس اداروں کا اہلکار ظاہر کیا جب میڈیا نے اس حوالے سے کوریج کرنے کی کوشش کی تو نامعلوم مسلح افراد نے صحافیوں پر بھی شدید تشدد کیا اور ان کے کیمرے بھی توڑ دیئے جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور صحافیوں نے سکھر کے تھانہ سیکشن اے کے سامنے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مسلح افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں