نواز شریف باقاعدہ طو رپر اس بات کا اعلان کریں کہ وہ اقتدار میں آکر ایران سے گیس پائپ لائن معاہدہ ختم نہیں کرینگے ، اگر یہ نہیں کر سکتے تو کم از کم وہ اس منصو بے پر صدرزرداری یا پھر قوم کو مبارکباد ہی دیدیں ،لگتا ہے کہ انہیں ایسا کر نے سے بھی ڈر لگتا ہے ، صدر زرداری نے ایران گیس معاہدہ کر کے قوم کے جوانوں اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا دیا ،پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفا قی وزیر سید خو رشید احمد شاہ کی کا غذات نا مزدگی جمع کرانے سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 مارچ 2013 23:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مارچ۔2013ء) پاکستان پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفا قی وزیر سید خو رشید احمد شاہ نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ باقاعدہ طو رپر اس بات کا اعلان کریں کہ وہ اقتدار میں آکر ایران سے گیس پائپ لائن معاہدہ ختم نہیں کریں گے اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو کم از کم وہ اس منصو بے پر صدرزرداری یا پھر قوم کو مبارکباد ہی دیدیں ،لگتا ہے کہ انہیں ایسا کر نے سے بھی ڈر لگتا ہے ، صدر زرداری نے ایران گیس معاہدہ کر کے پنجاب حکو مت سے لیپ ٹا پ لینے والے قوم کے جوانوں اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا دیا ۔

وہ جمعرات کو یہاں سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 199اور صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس چار سے اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کرانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتدار قوم کی امانت تھا جو اسے واپس سپرد کر دیا ہے اب ہم عوام میں آگئے ہیں اور اب ان کے سا میں جوابداہ ہیں ان کو جو پو چھنا ہے پو چھیں اب ہمارے پا س کو ئی بہا نہ نہیں ہے ہم خود قوم کو بتا نا چا ہتے ہیں کہ ہما رے اقتدار سنبھا لنے کے وقت ایف بی آئی آر کا رو ینیوایک پزار بلین تھا مگر ہم نے اسے دو ہزار بلین تک پہنچا دیا ہے سرکا ری ملا زمیں کی تنخوا ہوں میں پا نچ سالوں میں ایک سو بیس فیصد اضا فہ کیا ہے ایک لا کھ پا نچ ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگیو لرائیزڈ کر کے ان کی تنخواہین تیرہ سے چودہ ہزار رو پے تک پہنچا دیں طا لبان یا دہشتگردوں سے کو ئی کمپرو ما ئیز نہیں کیا این ایف سی ڈیمانڈ کے حوا لے سے مطا لبات سے عمل کیا ہم نے صرف پنجاب کوچار سو ارب اضا فی بجٹ دیا مگر وہاں پر بجلی کے بحران پر قا بو پا نے کے لیے کو ئی منصو بہ شروع کر نے کے بجا ئے رو ٹی ، تندور اور دال پر رقم ضا یع کی گئی ان کا کہنا تھا کہ بلا ول بھٹو ملک میں ہوں یا با ہر وہ لیدر ہیں اور رہیں گے ان کے کا غذا ت نا مزدگی تو کو ئی بھی جمع کر اسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں ہے گوادرپو رٹ معا ہدے سے ملک کے روینیومیں پا نچ ارب ڈا لر کا اضا فہ ہو گا اور ایران گیس معا ہدہ جا ری رہا تو ہم انڈیا کو بھی گیس دے کر اس کی رائلٹی حا صل کر سکیں گے صرف دو سا لوں میں اربوں ڈا لر پا کستان کو ملیں گے ہم نے پا بندی کی دہمکیوں کے با وجودایران کے ساتھ گیس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے قوم کو اب سمجھ جا نا چا ہیئے بعد ازاں سا بق وفا قی وزیر نے اپنے سیکڑو ں کا رکنوں کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے پاس اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کرائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں