سکھر میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 319 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

پیر 1 اپریل 2013 20:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1اپریل۔ 2013ء) سکھر میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 319 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے الیکشن کمیشن کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں دو ریٹرنگ آفیسر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں جبکہ آج دو آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیداروں کو ٹیکس نادہندہ ہونے کے اعتراض کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کئی امیدوار جانچ پڑتال کے دوران پریشان نظر آئے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں