بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ گھپلوں کیخلاف بزرگ خاتون کا پروگرام افسران کیخلاف احتجاج

پیر 8 اپریل 2013 22:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء) سکھر کے علاقے نیو پنڈپٹھان کالونی کی علاقہ مکین بزرگ خاتون مسمات سبحانہ نے سکھر پریس کلب کے سامنے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سکھرکے افسران نے گذشتہ ایک سال سے مجھے نظر انداز کر رکھا ہے جس کی وجہ سے میرا لسٹ میں نام نہیں اور میں حق دار ہونے کے باوجود حق سے محروم ہوں اس نے بتایا کہ اس سے قبل مجھے باقاعدہ طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قسط ملتی تھی مگر اب افسران اور عملے نے ملی بھگت کر کے میرا نام لسٹ میں شامل نہیں کیا میں ایک سال سے انکے دفتر کے چکر لگا رہی ہوں مگر میرا مسئلہ سننے کیلئے کسی بھی افسرکے پاس وقت نہیں اس نے اعلیٰ حکام سمیت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ میرا نام لسٹ میں شامل کیا جائے اور مجھے میرا حق فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں