سکھر کے محکمہ فوڈ میں کر وڑوں رو پے کی کرپشن کا انکشاف ، نیب نے تمام ریکا رڈ تحویل میں لے لیا، تحقیقات شروع

جمعہ 12 اپریل 2013 22:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12اپریل۔2013ء) سکھر کے محکمہ فوڈ میں کر وڑوں رو پے کی کرپشن کا انکشاف ، نیب کی ٹیم کا چھا پہ ، تمام ریکا رڈ تحویل میں لے لیا ، تحقیقات شروع، افسران کے بیا نا ت قلمبند ،تفصیلا ت کے مطابق سکھر کے محکمہ فو ڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہو اہے یہ انکشاف اس وقت ہو اجب قومی احتساب بیو روکی ایک ٹیم نے ڈپٹی ڈا ئریکٹر فوڈ سکھر کے دفتر پر چھا پہ مارا اور وہاں پر مو جود تمام ریکا رڈ اپنی تحویل میں لے لیا نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو کرپشن کے تمام شواہد ملے ہیں جس کے بعد انہوں نے کا روائی کی ہے نیب کی ٹیم نے تمام ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے بتا یا جا تا ہے کہ یہ کر پشن گذشتہ سال گندم کی خرید و فروخت اور آبا دگا روں کو با ردانہ کی فراہمی میں کی گئی ہے نیب کی ٹیم کے چھا پے کے بعد محکمہ فوڈ کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں نے خود کو بچا نے کے لیے ہا تھ پیر ما رنے شروع کر دیئے ہیں چھا پے کے بعدنیب کی ٹیم نے میڈیا کو کوریج کر نے سے روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں