علاقے کے بااثر افراد نے مزدورکیساتھ یونین کے عہدے داروں کو بھی اپنے ظلم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ، انتظامیہ شکایات کے باجود ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ، آل پاکستان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی مزدور اتحاد یونین قادر پور گیس فیلڈ کے نائب صدر زاہد حسین بھٹو کی پریس کانفرنس

اتوار 14 اپریل 2013 21:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) آل پاکستان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی مزدور اتحاد یونین(سی بی اے ) قادر پور گیس فیلڈ کے نائب صدر زاہد حسین بھٹو نے کہا ہے کہا ہے کہ کہ علاقے کے بااثر افراد نے مزدورکیساتھ زیادتی کرنے کے بعد اب یونین کے عہدے داروں کو بھی اپنے ظلم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے انتظامیہ شکایات کے باجود ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ۔

وہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل علاقے کے بااثر شخصیات جنکا تعلق سنگھڑ برادری سے اانہوں نے اپنے مسلح افراد کے ہمراہ مجھے زبردستی اغواء کرنے کی کوشش مزحمت پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مجھے مردہ سمجھ کر چھوڑ دیا لیکن میں معجزانہ طور پر محفوظ رہا واقعہ کے خلاف میں نے متعلقہ تھانے پر رپورٹ درج کرائی مگر ابتک پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی ہے الٹا پولیس نے ان بااثر شخصیات کے کہنے پر میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے شروع کر دیئے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کی زیادتیوں کو نوٹس لیکر انہیں گرفتار کیا جائے اور قادر پور گیس فیلڈ پر کام کرنے والے مزدروں کو تحفظ فراہم کرے بصورت دیگر انصاف کی عدم فراہمی پر کام چھوڑ ہٹرتال کی جائیگی جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں