نو یں اور دسویں جما عت کے امتحا نا ت اختتام پذیر ،سکھر بو رڈ نقل رو کنے میں ناکام

جمعہ 19 اپریل 2013 21:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء)سکھر بو رڈ کے زیر انتظام نو یں اور دسوین جما عت کے امتحا نا ت اختتام پذیر ہو گئے ،سکھر بو رڈآخری روزبھی نقل رو کنے میں ناکام ہو گیا تمام اقدا مات دھرے کے دھرے رہ گئے ، گا ئیڈوں اور پھروں نے اپنا کام دکھا دیا سکھر کے ثا نوی و اعلیٰ ثا نوی تعلیمی بو رڈکے زیر انتظام نویں اور دسویں جما عت کے سالا نہ امتحا نات بارہ روز تک جا ری رہنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو گئے آج امتحان کے آخری روزدسویں جما عت کا فزکس کا پرچہ لیا گیا گیا رہ روز کی طرح آج بھی امتحا نی سینٹرمیں نقل کھلے عام جا ری رہی اور سکھر بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدا مات دھرے کے دھرے رہ گئے سکھر بورڈ کی جانب سے چھا پہ ما رٹیمیں یوں توں گیارہ دن تک نظر نہ آئیں مگر آج آخری روز انہوں نے سکھر کے مختلف امتحا نی سینٹرز پر چھا پے مار کر بڑی تعداد میں طلباء کو پکڑ لیا اور سینٹرز سے با ہر نکال دیاپرچے کے دوران امیدواروں سے ان کے موبائل فون بھی لے لیے گئے تھے جو کہ پرچہ ختم ہو نے کے بعد ان کو واپس کر دیئے گئے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں