سکھر /روہڑی ، جسکانی، عمرانی، سومرا، لوڈرا، جتوئی ، شیخ سمیت کئی برادریوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پیر 22 اپریل 2013 19:54

سکھر /روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) تحریک انصاف کے نامزد امید وار ، ڈاکٹر ربنواز کلوڑامیدوار این اے 199اور ایڈووکیٹ ظہیر محمد بابر نے روہڑی، صالحہ پٹ پی ایس PS-04کے دورے کئے اس موقع پرجسکانی، عمرانی، سومرا، لوڈرا، جتوئی ، شیخ سمیت کئی برادریوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے جہاں اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز شروع کر دیا ہے ، وہاں پنو عاقل حلقہNA-199اورPS-03میں ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اور حلقوں میں طوفانی دورے بھی کئے، جبکہ روہڑی / صالحہ پٹ PS-04کے نامزد امید وار، تعلیم یافتہ نوجوان ایڈوکیٹ ظہیر محمد بابرنے اپنے حلقے میں طوفانی دورہ شروع کر دیا ہے ، جس میں عوام کے سونامی نے باقاعدہ طور پر روایتی وڈیروں، سرداروں اور جاگیرداروں کو اس مرتبہ اسمبلیوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ اور ظہیر محمد بابر نے روہڑی، پٹنی، روشن آباد، کندھرہ ، علی واہن ، پیارو واہ ، جسکانی گوٹھ اور اس کے آس پاس کی یونین کاؤنسلس میں گھر گھر جا کرعمران خان کا پیغام پہنچایا، دورے کے دوران شیخ برادری سے غلام یاسین شیخ ، غلام شبیر شیخ، سدھیر احمد شیخ، خادم حسین شیخ، ، جتو ئی برادری سے وڈیرو ھادی بخش جتوئی، عجیب جتوئی، فدا حسین جتوئی،، جسکانی برادری سے رسول بخش جسکانی، غوث بخش جسکانی، اعجاز جسکانی، غلام قاسم جسکانی، شیر خان جسکانی، سومرو برادری، گلشیر سومرو، انور سومرو، محمد بخش ، عمرانی برادری سے وڈیرو گل محمد عمرانی ، لوڈرو برادری سے گلشن خان لوڈرو اور برادری نے بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اور پی ٹی آئی کے نامز د امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر عبد الغفار کلوڑ، جواد میرانی، ذولفقار میرانی، عظیم جتوئی، مختیار جسکانی، احمد بھٹو، ماجد جتوئی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں