پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے موئثر اقدامات نہیں کئے، اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہو کر مایوسی کی زندگی گذار رہی ہے مسلم لیگ ن سندھ سے کامیاب ہو کر مخالفین کو حیران کر دے گی ، سندھ کو تباہی کے دہانے پہنچانے والوں کے احتساب کا وقت آگیا،مسلم لیگ (ن)سکھر کے ڈویژنل صدر سید نواز علی شاہ کی اقلیتی وفد سے بات چیت

بدھ 24 اپریل 2013 21:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سکھر کے ڈویژنل صدر سید نواز علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی موئثر اقدام نہیں کئے جس کے باعث ملک بھر کی طرح سندھ کی اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہو کر مایوسی کی زندگی گذار رہی ہے مسلم لیگ ن سندھ بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مخالفین کو حیران کر دے گی وقت آگیا ہے جب سندھ کے عوام سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کا احتساب کرے وہ بدھ کو اقلیتی برادری سندھ کے صدر گرداس داس کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کر رے تھے ۔

وفد میں اقلیتی برادری کے معززین سمیت ن لیگ کے رہنما سید امداد محمد شاہ و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سید نواز علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگراب بھی ملک کی غریب عوام نے ملک کو درپیش مسائل سے نجات کے حل کیلئے ن لیگ کا ساتھ نہ دیا تو ملک مزید بحرانوں میں گھیر جائیگا پاکستان کی ترقی اور خوشحال دیکھنے کیلئے عوام کو ن لیگ کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکااقلیتی برادری کے رہنما گرداس داس نے انہیں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں اقلیتی برادری حکومت کی عدم توجہی کے باعث ذہنی ڈپریشن کا شکار ہو چکی ہے اقلیتی برادری نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں مگر ان کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برتا گیا ہے سندھ کے شہری بنیادی مسائل کے حل کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں جس پر سید نواز علی شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر اقلیتی برادری کی مشکلات کے حل کیلئے بھرپور اقدام کریگی کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھے اور ن لیگ کا عوامی خدمت والا فلسفہ عام کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائے ن لیگ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہی ہوگی اور اقتدار میں آکر سندھ کے عوام کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا اور ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں