آئی جی پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ کا کراچی میں تشددکے واقعات پر بات سے انکا ر ،الیکشن کیلئے پو لیس کی نفری کم ہے ، اتنی جلدی بھرتیاں نہیں ہو سکتیں ،موجود نفری پو لنگ اسٹیشنوں پر لگا ئیں گے ،فوج اوررینجرز کو درخواست کر دی ہے‘ آئی جی پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 اپریل 2013 20:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اپریل۔ 2013ء) سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس شاہد ندیم بلوچ نے کراچی میں تشددکے واقعات پر بات کر نے سے انکا ر کر تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے پو لیس کی کمی ہے اور اتنی جلدی بھرتیاں نہیں ہو سکتیں جو نفری مو جود ہے وہی پو لنگ اسٹیشنوں پر لگا ئیں گے تا ہم ہم نے فوج اوررینجرز کو درخواست کر دی ہے ۔

وہ ہفتہ کو ریجنل پولیس آفس سکھر آمد کے موقع پر منعقد پولیس افسران کے ایک اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

شاہد ندیم بلوچ نے مزید کہا کہ منگل کے روز کراچی میں آل پا رٹیز کا نفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں اس معا ملے کو اٹھا ئیں گے کیونکہ ایک دن میں مختلف پا رٹیوں کی ریلیاں ہو تی ہیں اس لیے ان کو برابر سیکورٹی نہیں مل رہی ہے اور ان سے کہا جا ئے گا کہ وہ کسی بھی کا رنر میٹنگ اور ریلی سے پہلے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ اس کو سیکورٹی دی جا سکے انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں کے با رے میں انٹلی جنس ادارے رپورٹ دیتے ہیں ان کو فوری طور پر سسیکورٹی فراہم کر رہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ ہر امیدوار کو پانچ سیکورٹی گارڈرکھنے کی اجازت ہے تا ہم ان کے اسلحہ کے لا ئسنس متعلقہ ایس پی کے پاس جمع کروانے ہوں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں