گیارہ مئی انتخابات کا دن نہیں دھاندلیوں اور ووٹرز کو حراساں کرنے کا دن تھا، الیکشن کمیشن حلقہ این اے 198اور پی ایس ون پر انتخابات کے نتائج روک کر دوبارہ الیکشن کرائے، جتوئی برادری کے حمایت یافتہ این اے 198کیلئے امیدوار مبین جتوئی کی پریس کانفرنس

پیر 13 مئی 2013 23:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مئی۔2013ء) جتوئی برادری کے حمایت یافتہ این اے 198کیلئے امیدوار مبین جتوئی نے کہاہے کہ گیارہ مئی انتخابات کا دن نہیں بلکہ دھاندلیوں اور ووٹرز کو حراساں کرنے کا دن تھا مخالفین نے ہمارے پولنگ ایجنٹوں سمیت ہمارے ووٹرز کو حراساں کیا یرغمال بنایا اور شدید تشدد کا نشانہ بنا کر پولنگ اسٹیشنوں میں جعلی و بوگس ووٹ ڈال کر اپنی شکست کو جیت میں تبدیل کیا ہے ہم حلقہ این اے 198اور پی ایس ون پر ہونے والی ووٹنگ کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس ون پر ہونے والے انتخابات کے نتائج روک کر دوبارہ الیکشن کرائے ۔

وہ ہفتہ کو سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ کو چلینج دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی جماعت یا پارٹی کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہیں تو و سامنے لائے بلاوجہ عوام کو گمرا ہ کرنے کیلئے جھوٹے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے اور عوام کے سامنے حقائق پیش کر ے کہ وہ اپنے بیٹے کی جیت کیلئے سرکاری مشینری کیوں استعمال کر رہے تھے گیارہ مئی کا دن ملک میں صاف و شفاف الیکشن انتخابات کا دن نہیں بلکہ ملک کی تاریخ میں دھاندلیوں اور غنڈہ گردی کا دن تھا انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ این اے 198اور پی ایس ون پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے اور سرکاری مشینری کا استعمال کرنے والے امیدواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں