پنجاب کے بعد خسرے کی مرض سندھ میں پہنچ گئی ، سکھر کی خسرے میں مبتلا بچی اسپتال پہنچ گئی

پیر 3 جون 2013 23:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جون۔ 2013ء) پنجاب کے بعد سکھر میں بھی خسرے کے مرض میں مبتلا بچی سول اسپتال پہنچ گئی ہے بچی جس کا نام دادلی بتا یا جا تا ہے کا تعلق سکھر ضلع کے علاقے سنگرار سے ہے جسے اہم نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے بچی کو آج صبح اس کے والدین نے اسپتال پہنچا یا ہے جہاں پر ڈا کٹرز اس کا علاج کر رہے ہیں والدین کے مطابق بچی کی حا لت گذشتہ روز سے بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے ہم اسے یہاں لا ئے ہیں جبکہ اسپتال انتظا میہ کا کہنا ہے کہ بچی کو ڈرگ ری ایکشن میں لا یا گیا ہے تا ہم اس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں