سکھر ، صحافی اسحاق کھوسو کے بھائی و اسکول ٹیچرمحمد سلیمان کھوسو کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیم تشکیل

جمعرات 13 جون 2013 20:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جون۔ 2013ء) سکھر کے مقامی صحافی اسحاق کھوسو کے بھائی و اسکول ٹیچرمحمد سلیمان کھوسو کیبازیابی کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ،اغواء کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ، ایس ایس پی سکھر عرفان بلوچ کا صحافیوں کے وفد کو یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے مقامی صحافی اسحاق کھوسو کے بڑے بھائی و اسلامیہ اسکول باغ حیات علی شاہ کے ٹیچرز جو کہ گذشتہ تین روز سے پرسرار طور پر لاپتہ ہیں جن کی مسلسل تلاش کے بعد کوئی اطلاع نہ ملنے پر سکھر کے صحافیوں و سکھر پریس کلب کے ممبران جلال الدین بھیو ، مجید نوناری ، مدثر کلہوڑو ، مجیب ورند سمیت مغوی کے بھائی و مقامی ٹی وی چینل کے بیور چیف اسحاق کھوسو نے ایس ایس پی سکھر محمد عرفان بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی سکھر عرفان بلوچ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے مغوی کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور انہوں نے فوری طور پر مغوی کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیکر فوری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے جبکہ تین روز گذرنے کے باوجود مغوی محمد سلیمان کھوسو کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے محمد سلیمان کھوسو کے گھر مین ان کی واپسی کے لےئے دعائیں اور قرآن پاک کا ورد کیا جا رہا ہےْ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں