سکھر،دریائے سندھ نے 3نوجوانوں کی جان لے لی

ہفتہ 15 جون 2013 20:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جون۔ 2013ء) دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک اور نوجوان ڈوب گیا ، نوجوانوں کو بچانے کیلئے دریائے میں چھلانگ لگانے والا نوجوان بھی زندگی ہار بیٹھا ، ڈوبنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ، اطلاع پر رشتہ دار غم سے نڈھال ، پولیس اور ریسکیو سمیت مقامی خوطہ خوروں کی جانب سے نعشوں کی تلاش جاری ، تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان اقبال اور صدیق جو کہ سکھر اور روہڑی کے درمیان واقع لئینس ڈاؤن برج کے قریب واقع حضرت خواجہ خضر کے مزار پرحاضری دینے کے بعد گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے قریبی دریائے میں نہانے کے غرض سے گئے اور دریائے میں ڈوبنے لگے تو وہاں پر موجود سکھر کے رہائشی اعجاز انہیں بچانے کیلئے دریائے میں کود پڑا تاہم وہ دوسروں کی زندگی تو نہیں بچا سکا اور دونوں نوجوانوں کو بچاتے ہوئے از خود بھی دریائے میں ڈوب گیا، ڈوبنے والے افراد کے رشتہ دار غم سے نڈھال ہوگئے ، جبکہ ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے ، نعشیں تلاش کرنے والوں میں نیوی کے غوطہ خور اور مقامی ملاح شامل ہیں ، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ، تاحال ڈوبنے والوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں