سکھر ،وکلاء برا دری کا بو لان میڈیکل کمپلیکس اورقائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے کے خلاف عدالتی کار روائی کا با ئیکا ٹ

پیر 17 جون 2013 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جون۔ 2013ء) کو ئٹہ میں بو لان میڈیکل کمپلیکس کے طلباء اور زیا رت میں با نی پا کستان قائد اعظم کی ریذیڈنسی پر حملے کے خلاف سندھ با رکو نسل کی اپیل پر سکھر میں وکلاء برا دری نے سندھ ہا ئی کو رٹ اور اس کی ما تحت عدالتوں میں کا روائی کا با ئیکا ٹ کیا جس کے با عث عدالتوں میں مقدمات کی سما عت نہ ہو سکی ہے اور وکلاء با ر میں بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف رہے جبکہ دور دراز کے علاقوں سے اپنے مقدمے کی سما عت پر آئے ہو ئے لو گوں کو بغیر کسی سماعت کے نئی تا ریخ لے کر واپس جا نا پڑابعد ازیں ڈسٹرکٹ بار کونسل کے وکلاء برادری نے وکلاء رہنماؤں ہادی بخش بھٹ ،قربان کلوڑ و دیگر کی قیادت میں بار کونسل سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے فلک شگاف نعرے بازی کی اس مو قع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ میں بو لان میڈیکل کمپلیکس کے طلباء اور زیا رت میں قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملے کھلی دہشت گر دی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے بے گناہ انسانوں کی جان سے ہولی کھیلنے والے انسان کھلانے کے لائق نہیں حکو مت فوری طو رپردہشت گر دی کے واقعات میں ملو ث دہشت گر دوں کے خلاف کا روائی کر ے اور بلوچستان کی عوام کو تحفظ فراہم کرے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں