سکھر ،تعلقہ میونسپل ایڈ منسٹریشن کے ملا زمین کی 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال ، دفاتر کی تا لہ بندی

پیر 17 جون 2013 20:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17جون۔ 2013ء) سکھر کی تعلقہ میونسپل ایڈ منسٹریشن کے ملا زمین اور پنشنرز کی جا نب سے نو ماہ سے تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے کے خلاف پیر کو بھی دفاتر کی تا لہ بندی کر نے کے بعد کام چھوڑ ہڑ تال کی اور تعلقہ کو نسل کے احا طے میں بھو ک ہڑتال کی اس مو قع پر مظاہرین نے تعلقہ کو نسل کی انتظا میہ اور حکو مت سندھ و سکھر کے منتخب نما ئندوں کے خلاف نعرے با زی کی مظاہرین کی قیادت مزدور رہنما علی مردان شیخ ، اسٹاف ورکرز یونین کے رہنما گلبہار شیخ، آصف چوہدری رفاقت و دیگر رہنماؤں نے کی ملازمین نے ضلعی انتظامیہ سمیت سکھر کے نومنتخب سابق اور حالیہ نمائندگان کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی بھی کی اس موقع پر رہنما?ں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نو ماہ سے تنخواہ اور پنیشن کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر اعلیٰ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں مگر انتظا میہ ہے کہ اس کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ہم نے متعدد بار پر امن احتجاج کر کے انتظا میہ کی تو جہ اس جا نب دلا ئی ہے مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملازمین کو تنخواہ جاری نہیں کر سکتی تو ہمیں مجبوراً خود سوزی کا سہارا لینا پڑیگا اور جب ہم لوگ خود کا جلائے گے تو پھر کارپوریشن کو بھی جلا دینگے نہ ملازمین ہونگے اور نہ پھر کارپوریشن انہوں نے کہا کہ اس سارے مسئلے میں تعلقہ میو نسپل کونسل کے افسران کی غفلت شامل ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے تمام میونسپل ملازمین کی نو ماہ کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں