مجھے خواب یکم شعبان سے پندرہ شعبان تک آتے ہیں، پندرہ شعبان گذر چکا ہے، خوابوں کا وقت پورا ہو چکا ہے،سندھ کے وزیر اینٹی کرپشن و جیل خا نہ جا ت منظور حسین وسان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 2 جولائی 2013 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جولائی۔2013ء) سندھ کے وزیر انٹی کرپشن و جیل خا نہ جا ت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ مجھے خواب یکم شعبان سے پندرہ شعبان تک آتے ہیں اوراب پندرہ شعبان گذر چکا ہے اس لیے خوابوں کا وقت بھی پورا ہو چکا ہے۔وہ منگل کو سکھر میں الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی کو ہمیشہ دہمکیاں ملتی ہیں مگر ہم ان سے ڈرنے والے نہیں اور کسی کو سندھ حکو مت میں مداخلت کر نے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کراچی کے حالت ٹھیک کر نے کے لیے تعاون کیا گیا تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اورتعاون در تعاون کریں گے کیو نکہ ہمیں کراچی کے حا لات ٹھیک کرنا ہیں اور اس کے لیے جو تعاون کرے گا ہم اسے خوش آمدید کریں گے ان کا کہنا تھا کہ جب میں وزیر داخلہ تھا ستمبر اکتوبر اور نومبر میں تو کوئی ٹا رگٹ کلنگ نہیں تھی اب جبکہ پو لیس کو فری ہینڈ مل چکا ہے اور رینجرز بھی مو جود ہے اوروفاقی حکو مت کی سپورٹ بھی حاصل ہے تو ٹا رگٹ کلنگ کا سلسلہ تو ختم ہو جا نا چاہیئے جس کے لیے لو گوں کو بھی تعاون کرنا چاہیئے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں