پرویز مشرف کیخلاف کا روائی کی با تیں وقتی ہیں ، اس کے خلاف ایکشن ہوا تواندرونی یابیرونی دبا ؤ سے سارا معاملہ ختم ہو جا ئے گا ، وہ رہا ہو کر با ہر چلاجائیگا ، حکو مت اس کا کچھ نہیں کر سکے گی، لال مسجد کے شہداء کا خون ضرور رنگ لا ئے گا، اللہ کا قانون نا فذ کر نے سے پا کستان بچے گا، سب مسائل کا حل اسلا می نظام کا نفاذ ہے ،لال مسجد اسلام آبا د کے خطیب مو لاناعبدالعزیز کا پریس کا نفرنس سے خطاب

ہفتہ 6 جولائی 2013 22:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جولائی۔ 2013ء) لال مسجد اسلام آبا د کے خطیب مو لاناعبدالعزیزنے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو کچھ نہیں ہوگا اس کے خلاف کا روائی کی با تیں وقتی ہیں اگر اس کے خلاف کاروائی کے درمیان بیرونی یا اندرونی کو ئی دبا ؤآیا تو سارا معاملہ ختم ہو جا ئے گااور مشرف رہا بھی ہو کر با ہر بھی چلے جائیں گے حکو مت اس کا کچھ نہیں کر سکے گی ۔

وہ ہفتہ کو یہاں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لال مسجد واقعہ کے حوا لے سے ہمیں عدالتوں سے کو ئی بڑی امید نہیں یہ طا قت والے کو کچھ کر سکیں گی اس لیے میں نے یہ معاملہ اللہ رب العزت پر چھوڑ دیا ہے سب سے ماہیوس ہوں مگراس کی ذات سے قیا مت تک مایوس نہیں ہوں گا اور مجھے یقین ہے کہ لال مسجد میں شہید کیے گئے بے گناہ افراد کا خون ایک نہ ایک دن ضرور رنگ لا ئے گا اور مشرف کو اس کے کیے کی سزا ملے گی اور ضرور ملے گی انہوں نے کہا کہ صرف ملک بچا نے کی باتیں ہی پا کستان کو نہیں بچا سکیں گی اس کے لیے اللہ کا قانون نا فذ کرنا پڑے گا تو پا کستان بچے گا ورنہ چہرے بدلتے رہیں گے اور حا لا ت بگڑتے رہیں گے جب ملک میں نیا چہرہ آتا ہے تو عارضی طور پر خوش ہو جا تے ہیں مگر پھر لوگ تنگ آجا تے ہیں جیسے پہلے والوں سے تنگ ہوا کرتے تھے ان کا کہنا تھا میں تو عدالتوں میں نہیں جا ؤں گا لیکن غا زی عبد الرشید کے بیٹے نے ہا ئی کو رٹ میں کیس دائر کیا ہوا ہے دیکھتے ہیں کہ عدالتیں اس پر کیا فیصلہ دیتی ہیں ظالم کو سزا اور بے گنا ہوں کو انصاف ملتا ہے یا نہیں ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد میں شہید ہو نے والے تمام افراد بے گن اہ تھے ہمارے ملک سمیت دیگر اسلامی ممالک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب امرکہ کے ایما پر ہو رہا ہے اور یہ دین سے دوری کی وجہ دے ہورہا ہے پا کستان میں ڈروں حملے کر کے بے گنا ہوں کو شہید کیا جا رہا ہے کراچی میں قتل و غا رت گری کا با زار گر م ہے فحا شی و عریا نی عروج پر ہے ان سب کا علاج اور واحد حل اسلا می نظام کا نفاذ ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں