سکھر، پیپلز پارٹی کے کا رکنان صدر زرادری کے قریبی ساتھی اسلام الدین شیخ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، کا روائی کا مطا لبہ

بدھ 10 جولائی 2013 21:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10جولائی۔ 2013ء) سکھر میں پیپلز پارٹی کے کا رکنان اپنی ہی پا رٹی کے سینٹر و صدر زرادری کے قریبی ساتھی اسلام الدین شیخ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہیں سکھر کی صو بائی اسمبلی کی نشست پر شکست کاذمہ دار قرار دیتے ہو ئے ان کے خلاف کا روائی کا مطا لبہ کیا ہے پیپلز پا رٹی اوراس کی ذیلی تنظیم پیپلز یو تھ ونگ اور سپاف کے کا رکنان نے پیپلز پا رٹی کے سینٹر و صدر زرداری کے قریبی ساتھی اسلام الدین شیخ کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی مظاہرین کی قیا دت سید قطب شاہ ، عبدالرشید سومرو، بدر ابڑو عقیل جو نیجو ودیگر نے کی رہنما ؤں نے اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سینٹر اسلام الدین شیخ کو گیا رہ مئی کو ہو نے وا لے الیکشن میں سکھر کی صو بائی اسمبلی کی نشست پی ایس ون پر پیپلز پا رتی کے امیدوار انور خان مہر کی شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 198سے اپنے بیٹے نعمان اسلام شیخ کو کا میاب کر ا نے کے لیے ایم کیو ایم سے خفیہ معا ہدہ کیا جس کے تحت انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست پر اپنے بیٹے کو وٹ دلا ئے اور صو با ئی اسمبلی کی نشست پی ایس ون پر پی پی پی امیدوار انور خان مہر کو ہرا نے کے لیے اس کے مخالف ووٹ کا سٹ کرا ئے انہوں نے کہا کہ کا رکنوں نے تو پی ایس ون سے انور خان مہر کو ٹکٹ دینے کی مخال؛فت کی تھی جسے پا رٹی کی قیا دت نے نطر انداز کر دیا جس کا فائد ہ اسلام الدین شیخ نے اٹھا یا انہوں نے پا رٹی قیا دت چئیر مین بلا ول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ پا رٹی سے غداری کر نے والے اسلام الدین شیخ کے خلاف پا رٹی ڈسپلن کے تحت کا روائی کی جا ئے انہوں نے کہا کہ جب تک اسلام الدین شیخ کے خلاف پا رٹی کو ئی کا روائی نہیں کر تی ہمارا احتجاج جا ری رہے گااور رمضان المبا رک کے بعد با قاعدہ طور پر اس کے خلاف تحریک چلا ئی جا ئے گی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں