سکھر ،ٹریفک مسائل سے چھٹکارے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا پولیس کے ہمراہ انکروچمنٹ خلاف آپریشن ، دکانوں سے باہر رکھا ہوا سامان ضبط ، متعدد موٹر سائیکلوں اور کاروں کی ہوا نکال دی ، پنچر لگانے والے دکان داروں کی چاندی

پیر 15 جولائی 2013 18:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء) شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا پولیس کے ہمراہ انکروچمنٹ خلاف آپریشن ، دکانوں سے باہر رکھا ہوا سامان ضبط ، متعدد موٹر سائیکلوں اور کاروں کی ہوا نکال دی ، پنچر لگانے والے دکان داروں کی چاندی ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھر شہرکو درپیش ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیعملے کی بڑی تعداد نے ایس ڈی ایم ڈاکٹر وحید میمن ، ایس پی سکھر سٹی مسعود احمد بنگش اور ٹریفک سارجنٹ موسیٰ مہر کی سربراہی میں شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز گھنٹہ گھر ، غریب آباداناج بازار ،، شہید گنج ، شاہی بازار فرئیر روڈ ، صرافہ بازار و دیگر متعلقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی ریڑھیوں اور نو پارکنگ ایریا میں کھڑی ہونی والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نو پارکنگ ایریا میں کھڑی متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ٹائروں کی ہوا نکال دی اور دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی تجاوازت ہٹادی آپریشن کے دوران پولیس اور عملہ دیکھ کر دکانداروں میں ہلچل مچ گئی متعلقہ تھانے کی پولیس کی بھاری نفری نے ضلعی عملے کی نگرانی میں دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی تجاوازت اور دکانوں کے باہر غیر قانونی قائم سائن بورڈ دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان ریڑھیاں و دیگرسامان کا خاتمہ کرتے ہوئے غلط پارک کی جانی والی موٹر سائیکل اور دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان ضبط کر لیا شہریوں کی جانب سے پولیس کی جانب سے انکروچمنٹ کے خاتمے کے سلسلے میں کئے جانے والے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنا اقدام آپریشن کے بعد بھی جاری رکھے گی اس موقع پرضلعی افسران کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک نظام کو درست بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی یا روکاٹ برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں جبکہ دوسری جانب آپریشن ختم ہوتے ہی ایک بار پھر گھنٹہ گھر اور اس کے اطراف میں تجاویزات کی بھر مار اور نو پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی پارکنگ شروع ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں