سکھر ،مختیارکار روہڑی کیجانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،زائد رقم وصول کرنے والے درجنوں ریڑھی بانوں اور دکانداروں پر جرمانے

پیر 15 جولائی 2013 22:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15جولائی۔ 2013ء)مختیارکار روہڑی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے زائد رقم وصول کرنے والے درجنوں ریڑھی بانوں اور دکانداروں پر جرمانے کھلے ہوئے کھانے اور چائے کے ہوٹل مالکان کو وارننگ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کے لئے مختیارکار روہڑی قربان انڈھڑ کی جانب سے روینیو عملہ اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے سبزی فروٹ ودیگر اشیاء فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں اور مرغی ودیگر دکانوں کے درجنوں مالکان پر ایک سو سے پانچ سو تک جرمانے عائد کئے اور شہرکے مختلف علاقوں میں کھلے ہوئے کھانے اور چائے کے ہوٹل مالکان کو ہوٹل بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ دی کہ آئندہ ہوٹل کھلے ہوئے پائے گئے تو بھاری جرمانوں کے ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائے گی اس موقع پر مختیارکار روہڑی قربان انڈھڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں اور گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدمات شروع کئے گئے ہیں تاہم شہریوں پر بھی لازم ہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں