سکھر میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے، 3 افراد جاں بحق ، 40 زخمی ، پہلا دھماکہ ڈی آئی جی ہاؤس کے سامنے ہوا جس کے بعد یکے بعد دیگر 3 مزید دھماکے ہوئے

بدھ 24 جولائی 2013 20:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2013ء) بیراج کالونی میں ڈی آئی جی ہاؤس کے قریب یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بیراج کالونی میں پہلا دھماکا ڈی آئی جی ہاؤس کے بالکل سامنے ہوا جس کے کچھ ہی دیر بعد یکے بعد دیگرے 3 مزید دھماکے ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جبکہ علاقے میں دھوئیں کے گہرے چھا گئے۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی ہے۔ ریکسیو ٹیموں نے فوری چور پر زخمیوں کو اسپتال پہنچانا شروع کردیا جہاں ابتدائی طور پر 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکوں کے بعد پولیس، ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے وال ادروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں