سکھر، بیراج کالونی کمپاؤنڈ میں آئی ایس آئی کے دفتر میں دھماکے کے بعد تلاشی، بارود سے بھری دو خود کش جیکٹس برآمد

جمعرات 25 جولائی 2013 16:32

سکھر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جولائی 2013ء ) سکھر میں بیراج کالونی کمپاؤنڈ میں آئی ایس آئی کے دفتر میں دھماکے کے بعد تلاشی کے دوران بارود سے بھری دو خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں ، قانون نافذکرنے والے اداروں نے دونوں جیکٹس کو اپنی تحویل میں لے لیا ، ضلع بھر کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی جبکہ جائے وقوعہ کی فضائی نگرانی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سکھر کے علاقے بیراج کالونی کمپاؤنڈ میں آئی ایس آئی کے دفتر میں دھماکے کے بعد تلاشی کے دوران بارود سے بھری دو خود کش جیکٹس برآمد ہوئیں ۔ حساس ادارے نے جیکٹس اپنی تحویل میں لے لیں۔ جائے وقوعہ پر جدید آلات سے سرچنگ کا کام کیا جارہا ہے ۔ آئی ایس آئی کراچی ہیڈ کوارٹر کی ٹیم بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ضلع بھر کی سیکیورٹی سخت کرکے پورے شہر کو سیل کردیاگیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹر سے کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں